سینٹ ، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ سینیٹر رانا مقبول احمد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جائیداد/ ہوٹلوں کی ان کی ملکیت کے بارے میں موجودہ حیثیت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کار کی توسیع دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں