ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں، پرویز رشید کا شہزاد اکبر کے استعفے پر طنز

منگل 25 جنوری 2022 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں