** سپورٹس ڈیسک**

ڑ* انسپکٹر جنرل میاں عمران عباس شہید ٹینس ٹورنامنٹ عقیل خان نے جیت لیا ’ عقیل خان نے دانش احمد کو باآسانی لگاتار سیٹ میں 6-1,6-2 سے ہرایا، تیسری پوزیشن کے میچ میں حسن اسحاق نے الطاف حسین کو شکست دے دی ۵ اپنے ہیروز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ اور قومی خدمت ہی:میجر جنرل ریحان عبدالباقی

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

" اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل میاں عمران عباس شہید ٹینس ٹورنامنٹ پاکستان کے معروف ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے جیت لیا ہے ۔ میجر جنرل ریحان عبدالباقی جو فائنل کے مہمان خصوصی تھے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے ہیروز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ اور قومی خدمت ہے ۔ انعام الحق شہداء کے نام پر ٹورنامنٹ کرا کے بجا طور پر ایک بہترین قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انعام الحق جو خود بھی ٹینس کے قومی کھلاڑی رہ چکے ہیں ہر ماہ شہداء کے نام پر دو ٹورنامنٹ منعقد کراتے ہیں ۔ قبل ازیں عقیل خان نے دانش احمد کو باآسانی لگاتار سیٹ میں 6-1,6-2 سے ہرادیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا اور حسن اسحاق نے الطاف حسین کو 6-1,6-1 سے ہرادیا اس موقع پر سپانسر پی ایل ٹی اے کے چیئرمین افتخار احمد رائو اور سیکرٹری پی ایل ٹی اے رشید ملک بھی موجود تھے ۔ فائنل میچ کے بعد بختاور گوندل کو اپنے کھیل میں ترقی اور نکھار پر گولڈ میڈل بھی دیاگیا جبکہ رضوان مشہدی شالیمار ٹینس کلب کورٹس کے ایس وی پی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور اس کورٹ پر قائداعظم ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں