قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا

پیر 23 مئی 2022 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا، منکی پاکس کے بارے میں ہائی الرٹ وفاقی، صوبائی اداروں کو جاری کیا گیا۔قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سےلاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس کی انسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں اور اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر اور پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔ منکی پاکس بیماری کی مدت دو تا چار ہفتے ہوتی ہے، یہ متاثرہ جانور سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے۔این آئی ایچ کے مطابق منکی پاکس منہ، ناک، آنکھ، زخم سے وجود میں داخل ہوتاہے اور میل جول ، کپڑوں اور رطوبت سے دوسرے فرد کو منتقل ہوتا ہے۔.الرٹ میں وفاقی اور صوبائی متعلقہ ادارے منکی پاکس پر ہائی الرٹ رہیں اور ملک کےداخلی راستوں پرمنکی پاکس سے متعلق نگرانی سخت کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں