پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ

بدھ 25 مئی 2022 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز نے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں