سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی تشکیل نو اور تنظیم نو میں تعمیری کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت ہفتہ کو اجلاس کی صدارت کے دوران دی۔

اجلاس میں اقتصادی اور تکنیکی سیکشن کے سربراہان نے مختلف سیکشنز کے کاموں، وزارت میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران سیکرٹری منصوبہ بندی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنا تعمیری کردار ادا کریں جس سے ملک کی ترقی کے عمل کو سہل بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

سید ظفر علی شاہ نے افسران کو ترقیوں، خالی آسامیوں کو پر کرنے، ٹریننگ وغیرہ سمیت تمام معاملات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے وژن اور مشن کو حاصل کرنا ہے جو کہ ترقی کو تیز کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل کے اندر معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں افسران کے کام کو بھی سراہا اور انہیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے فالو اپ میٹنگ کے لئے بھی ہدایات جاری کی۔

سید ظفر علی شاہ نے حال ہی میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کا جارچ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے وزارت صنعت میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات انجام دیں اور کے پی میں بھی مختلف عہدوں پر اور بیرون ملک بھی خدمات انجام دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں