حیرت ہے پرویز الٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی ، فیصل کریم کنڈی

آصف علی زرداری پر تنقید کرنا پرویز الٰہی کی نوکری کا تقاضا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 10 اگست 2022 16:26

حیرت ہے پرویز الٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے چودھری پرویز الٰہی کے انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کترے ہوئے کہاہے کہ حیرت ہے پرویز الٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرنا پرویز الٰہی کی نوکری کا تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی نے ڈوبتی کشتی میں سوار ہو کر اپنا مستقبل غرق کردیا۔ انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی تو چودھری شجاعت حسین کے وفادار نہیں رہے نیازی کے وفادار کیسے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا خطاب پرویز الٰہی کا پیچھا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں