وزیرداخلہ کا شمالی وزیرستان میں نوجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی جذبے اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،رانا ثناء اللہ

پیر 5 جون 2023 22:45

وزیرداخلہ کا شمالی وزیرستان میں نوجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی جذبے اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،پوری قوم اس ناسور کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں