وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

جمعرات 8 جون 2023 16:48

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک سکیورٹی گارڈ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیر داخلہ نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں