مقامی ہوٹل سیل کرنے کے خلاف درخواست میں ڈی ایم اے سے جواب طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے مقامی ہوٹل کے باہر سے سامان اٹھانے اور ہوٹل سیل کرنے کے خلاف درخواست میں ڈی ایم اے سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ساجد محمود کی درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ نے بلیوایریا میں واقع ہوٹل کے باہر سے کرسیاں میز وغیرہ اٹھا لئےجس کیلئے ہوٹل کا عملہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر گیا توان پر مقدمہ درج کرا دیاگیا جبکہ ہوٹل کو بھی سیل کردیاگیاجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ ہوٹل کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

عدالت نے ڈی ایم اے حکام کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت2 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں