تربیتی شیڈول’پاک حج ایپ‘پر اپ لوڈ کر دیا گیا

وزارت مذہبی امور کی عازمین کو تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے عازمین سے کہا ہے کہ تربیتی شیڈول’پاک حج ایپ‘پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، اس لئے تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع کریں ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین کے لئے مناسک حج اور سعودی قوانین سے روشناس ہونا لازم ہے، اس لئے وہ پاک حج ایپ پر جاری تربیتی شیڈول کے مطابق تربیت حاصل کریں ۔ حج پر روانگی کے وقت تربیتی سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ۔ حج تربیتی پروگرام آخری حج پرواز تک جاری رہیں گے ۔ جو عازمین روزگار یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے رہائشی علاقوں سے دور ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے قریبی تربیتی مراکز سے رجوع کریں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں