وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا

منگل 30 اپریل 2024 17:13

وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ مختلف شعبوں اور مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا۔سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر اور کمپنی کے حکام نے صوبائی وزیر کو ماڈل بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 25اضلاع میں 36 ماڈل بازار قائم ہیں۔

ماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخوں پر مل رہی ہیں اور ماڈل بازاروں میں بزرگ شہریوں کیلئے سہولت سینئر سیٹزن کیمپ بنائے گئے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ان ماڈل بازاروں سے 60 ہزار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

ہرسال تقریباً6کروڑ افراد ماڈل بازاروں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے۔

عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت نے وزیر آباد میں ماڈل بازار کے قیام کے معاملے کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو فون پرہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماڈل بازاروں سے بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔صوبائی وزیر نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاپلان طلب کر تے ہوئے کہاکہ جن 15اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں ان بازاروں کے قیام کے لئے بھی تجاویز دی جائیں۔

صوبائی وزیر کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ ماڈل بازار پورا سال کھلے رہتے ہیں اور کیمروں کے ذریعے ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اجلاس میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ صنعت و تجارت کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں