ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا

صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں سالانہ بنیاد پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے،بشب فریڈرک جان

منگل 30 اپریل 2024 17:20

ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی او کے بی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا اینتھونیز کو 25رنز سے شکست مستنگ کلیمنگ نے فائنل میں اپنے مخالف ٹیم کو 8 اوورز میں 117رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم اینتھونیز کی ٹیم صرف 92 رنز ہی بناسکی ٹرینٹی کیڈرل چرچ گرائونڈ صدر میں ہونے والے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایچ ٹی سی اے ، ایچ ٹی سی بی ، سیم واریئرز ، ٹرینٹی الیون، بال بلاسٹرز اور یلو ایگل سمیت (12)ٹیموں نے حصہ لیا ایونٹ کو کومل گبسن ، شیرون جان، الیکس ولیم اور رونالڈ اینتھونی نے مینج کیا ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی کراچی اور بلوچستان کے ڈیوس بشب فریڈرک جان تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں سالانہ بنیاد پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے علاوہ ازیں ٹورنامنٹ میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی مہمان خصوصی نے ونر ٹیم میں ٹرافی اور کیش پرائز تقسیم کیے بعد ازاں زبردست آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں