ملکی معیشت کے بڑے اشاریے مثبت نمو کے رجحان کا اظہار ہیں، وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی
منگل 30 اپریل 2024 17:09
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے میں شرح نمو پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بالترتیب 8.6 اور 5 فیصد رہی، ٹریکٹروں کی فروخت میں پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بالترتیب 59.7 اور 65.8 فیصد اضافہ ہوا،کپاس کی پیداوار 34.8 فیصد اضافے سے دگنی ہو گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے فروری تک 0.5 فیصد کمی ہوئی۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی آئی گزشتہ سال مارچ کے 35.4 فیصد سے کم ہو کررواں سال مارچ میں 20.7 فیصد رہا، جولائی سے فروری پرائمری بیلنس 1834 ارب روپے سرپلس رہا، گزشتہ سال جولائی سے فروری تک پرائمری بیلنس 780 ارب 50کروڑ روپے تھا۔ وفاقی حکومت کے ریونیو میں 51 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی خسارہ تین فیصد رہا جو گزشتہ سال 2.8 فیصد تھا۔رپورٹ میں بیرونی قرضوں، بھاری سود کی ادائیگی مالی صورتحال کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 8 ماہ میں مالی خسارہ 34.8 فیصد اضافےسے3224 ارب روپےتک پہنچ گیا، پائیدار معاشی ترقی کیلئے مالی ڈسپلن یقینی بنانا ہو گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سال معاشی گروتھ معتدل اور اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی اور بیرونی شعبے میں بہتری آئی ہے، پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی ہے تاہم بڑی صنعتوں کی کارکردگی ہدف کے مقابلے غیر تسلی بخش رہی۔رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 6 ہزار 711 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو میں دوگنا اضافہ، 2267 ارب روپے تک پہنچ گیا، 9 ماہ ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ترسیلات زر 0.9 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر رہیں۔اس عرصے کے دوران درآمدات 8 فیصد کمی سے 38.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گیئں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 87.5 فیصد کمی سے 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، براہ راست سرمایہ کاری 9.7 فیصد کمی سے ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔ زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر، ایکسچینج ریٹ 278 روہے سے تجاوز کر گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ترقیاتی اخراجات میں کمی، پرائمری سرپلس میں بہتری آئی، زرعی قرضوں میں 33.6 فیصد اضافہ، حجم 1434 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، نجی شعبے کو قرض فراہمی میں 54 فیصد کمی، صرف 88.6 ارب روپےجاری کی گئی۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کے دوسرے اقتصادی جائزے اور1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری خوش آئند قرار جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔\932اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی طرح پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھی نا قابل شکست رہا ہے، ..
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
پچھلے ایک سال سے ہم نے دیکھا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہاہے ، سوال کرنے پراٹھالیا جاتا ہے ،شعیب شاہین
صاحبزادہ حامد رضا کی گیٹ ون پر کیمرے کی پابندی پر خواجہ آصف پر شدید تنقید
چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کا دوحہ میں ہلال احمر قطر ہیڈکواٹرز کا دورہ
عوام کی سہولت کیلئے پاکستان ایکسپریس (45Up,46Dn)کو چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت ..
قیدیوں کی سیاسی بات چیت پر پابندی سے متعلق جیل رولز کی شک 265 کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ٹیمز کی ٹیسٹنگ صلاحیت میں مزید اضافہ
حکومت ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پرعزم ہے ، شزہ فاطمہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
ایلیٹ فورس بھی نواز اورشہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے : وزیراعلیٰ پنجاب
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
ِبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ اسکینڈل کی سماعت 22مئی تک ملتوی
-
حکومت ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پرعزم ہے ، شزہ فاطمہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی بیرون ملک روانگی
-
میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
جناح ہاوس حملہ کیس، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
راؤف حسن ججز کو ٹاوٴٹ بول رہے، وہاں سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا