رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے موقع پر چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیوں لوگوں کے نام ایسی لسٹوں میں ڈال رہے ہیں ؟ درخواست گزار کے وکیل شفقت عباس تارڑ نے کہا کہ میرے موکل فیصل آباد سے منتخب ایم این اے ہیں ، میرے موکل نے بیرون ملک جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ، بتایا گیا کہ نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکتے ، اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پرانے نام تو بہت سے نکل گئے ہیں ، باقی دیکھ لیتے ہیں کون سے رہ گئے ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سے نکل گئے تو بہت سے ابھی نہیں بھی نکلے ان کو بھی دیکھیں ، 25 اپریل کی تاریخ دے رہا ہوں ، متعلقہ افسر کو بلائیں اور رپورٹ پیش کریں ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں