محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا فضل الرحمان نام بتائیں کس نے اسمبلی بیچی اور کس نے خریدی ، عوام نے مولانا فضل الرحمٰن کو مسترد کیا ہے تو وہ اس کا بدلہ جمہوریت سے نہ لیں،مولانا فضل الرحمٰن کے بیان سے عوام کی تذلیل ہوئی، خیبرپختونخوا میں مولانا کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے تو وہاں سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں۔

اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی نے پارٹی رہنما افضل چن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے ان پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔ باجوڑ کے لوگوں نے پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ضمنی الیکشن میں کسی بھی جماعت نے بھی دھاندلی سے متعلق آواز نہیں اٹھائی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں ضمنی الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے۔اصل میں ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے روئیے کو ٹھکرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ باجے بجانے کا فورم نہیںوہاں باجے بجا کر پارلیمنٹ کی تذلیل کی گئی ہے پی ٹی آئی والے ایسی حرکتیں کر کے عوام کی خدمت نہیں کر رہے۔ خیبرپختونخوا میں معاشی مسائل تشویشناک ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق آرڈر جاری کیا، ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لیا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے سے پھر انکار کیاہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلف لینا وزیراعلیٰ کا نہیںبلکہ سپیکر کا کام ہوتاہے۔ وزیراعلیٰ سپیکر سے غیرقانونی اور غیرآئینی کام کرانا چا ہتے ہیں۔ مخصوص نشستیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتیں۔ حلف برداری ہونی ہے اورآپ کو کسی صورت مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور عوام کی فلاح و بہبود پر کام کریں۔

حکومت عوام کو سستا آٹا ضرور دے لیکن کسانوں کو گندم کی مقرر قیمت دے۔حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیاالیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے صوبے پر فوکس کریں اگر حکومت کی طرف سے گندم کے حوالے سے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا ہے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھاپاکستان نے ایرانی صدر سے فلسطین اور کشمیر کے ایشو پر خصوصی بات کی ،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہمارے خلاف فیصلہ آنے پر پراپیگنڈہ کیا ہو ،پہلے بھی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سے غیر آئینی کام کروایا،اب بھی خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایسا ہی کچھ کروانا چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا حلف لازمی ہونا ہے،ایسا نہیں ہوسکتا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھوایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہیضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیاالیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے صوبے پر فوکس کریں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا احتجاج، جلسے، جلوس کی بجائے وفاق سے تعلقات اچھے کریں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کا چیئرمین ایک روایت ہے چیئرمین پی اے سی اپوزیشن کا حق ہے پی ٹی آئی کے علاؤہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہیں ،یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرناہے،اگر مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہے تو بدلہ پارلیمان یا اداروں سے نہ لیں، مولانا کی نظر میں پی ڈی ایم پہلے اچھی تھی مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی سیاست کی بجائے پارلیمان کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے ،اس تمام کھیل میں جمہوریت کو نقصان ہوگا پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لوگ مزید غربت کی لائن میں چلے گئے ،ایسے میں پارلیمان کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہے،اگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اس کے باوجود پارلیمنٹ میں شورشرابہ کیا گیا اگر گندم کے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گااگر کسان نے بھی کاشتکاری چھوڑ دی یا سڑکوں پر آگئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائے گا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کی چیرمین شپ یا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے حکومت کی اپوزیشن کے ساتھ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی پی اے سی ہو یا کشمیر کمیٹی کا چیئرمین یہ دونوں اپوزیشن کو ملنی ہیں جب ہم کہتے ہیں پی ٹی آئی ملک دشمنی میں شامل ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ہمارے اوپر الزام تراشی ہینیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہئیی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں