شیخ رشید کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جبکہ سٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، بس یہ لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے، تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، ثابت کریں کہ غیر اخلاقی کیاہے،ایف آئی آر اور 161 بتائیں، یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسی ، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے،یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں