سلطان العارفین سائیں ٹکا سرکار قادری کے 100ویں عرس کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد 11 مئی کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا

پیر 29 اپریل 2024 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سلطان العارفین سائیں ٹکا سرکار قادری کے 100ویں عرس کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد 11 مئی کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا-سجادہ نشین صاحبزادہ پیر خاورعلی سرکارکے مطابق بسلسلہ 100 ویں عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سائیں ٹکا سرکار قادری ہفتہ 11 مئی دن2 سے شام 5 بجے بمقام راولپنڈی آرٹس کونسل میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ عظام اور مذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے-سلطان العارفین حضرت سائیں ٹکا سرکار قادری کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 19 مئی سے دربارکامرہ شریف لہتراڑروڈپرہوگا-پانچ روزہ تقریبات کے دوران نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجائی جائیں گی۔ خصوصی دعا 23 مئی کو کروائی جائے گی۔ \932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں