وائلڈ لائف بورڈ نے مارگلہ ہلز پر ٹریلز پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وائلڈ لائف بورڈ نے مارگلہ ہلز پر ٹریلز پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مراسلے کے ذریعے وزارتِ داخلہ سے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف بورڈ کے مراسلے کے مطابق مارگلہ ہلز پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ سے صوتی آلودگی پھیلے گی۔مراسلے کے مطابق موٹر سائیکل پیٹرولنگ پٴْرسکون فضا کے لیے غیر مناسب ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ٹریلز کی سیکیورٹی کے لیے موٹر سائیکل پیٹرولنگ کے بجائے متبادل طریقہ اپنایا جائے۔واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ نے مارگلہ ہلز پر غیر ملکی وزیٹرز سے موبائل فونز اورنقدی چھینے جانے کے واقعے کے بعدموٹر سائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں