ایوان بالا نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی (ترمیمی) بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 29 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایوان بالا نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی (ترمیمی) بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 میں مزید ترمیم کرنے کا بل نیشنل ہائی ویز سیفٹی (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں