گلگت بلتستان میں بارشوں، برف باری اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ

پیر 29 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بارشوں، برف باری اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کی حدود میں دو مقامات پر بند شاہراہ قراقرم کی بحالی پر کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ گلبر خان کی ہدایات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ سڑک بحال کرنے میں مصروف ہے۔ ترجمان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں جلد بند سڑکوں کو کھول دیا جائے گا، گلگت بلتستان میں سڑکوں کی بندش سے ہزاروں مسافر اطراف میں پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں