کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کی طرف سے چار فارمیسیوں کے لائسنس معطل اور 6 کو پراسیکیوشن نوٹس جاری

بورڈ کی متعلقہ فارمیسیوں کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی مختلف خلاف ورزیوں پر معطل اور پروسیکشن کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسلام آباد کی طرف سے چار فارمیسیوں کے لائسنس معطل اور 6 کو پراسیکیوشن نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 56 واں اجلاس سید معظم علی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سردار شبیر احمد، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کے 26 مختلف کیسز کو بورڈ کے سامنے پیش کیا۔

بورڈ نے متعلقہ فارمیسیوں کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی مختلف خلاف ورزیوں پر معطل اور پروسیکشن کی ہدایت کی ۔اجلاس میں چار مختلف فارمیسیوں کے لائسنس 2 ہفتوں کے لیے معطل کرنے کی منظوری دے دی ۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کو معطلی کی مدت کے دوران احاطے کو سیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹرڈ ادویات کی بازیابی پر بورڈ نے پراسیکیوشن کی منظوری دی اور ڈرگ کنٹرول سیکشن کو جلد از جلد ڈرگ کورٹ میں کیس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

بورڈ نے 5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے فیصلے کی توثیق بھی کی۔ بورڈ کے فیصلے کے مطابق سپلائی چین کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ڈسٹری بیوٹرز اپنی گاڑیوں میں عارضی ریکارڈنگ ڈیوائسز لگائیں گے۔بورڈ نے فارمیسیوں کی نگرانی کو بڑھانے کی ہدایت بھی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں