سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا

منگل 30 اپریل 2024 21:13

سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کا سخت شکنجہ تیار کرلیا گیا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا،حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جعل سازی پر مبنی مہم میں ملوث سوشل میڈیا عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،وفاقی حکومت سوشل میڈیا پر جعلی اور جھوٹ پر مبنی خبروں کی روک تھام،ریاست اود ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جعل سازی پر مبنی پروپیگنڈے کے خاتمے کیلئے سخت قانون متعارف کروانے جارہی ہے ، ایسے یوٹیوبرز،نام نہاد اینکر اور باہر بیٹھے بھگوڑے یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ جرمانہ اور سزائیں بھی ہونگی، سعودی عرب یو اے ای سمیت بعض ممالک کی طرح فائر وال بھی لگائی جائے گی تاکہ باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کے نام نہاد اینکرز اگر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف کچھ آپ لوڈ یا پوسٹ کرینگے تو وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،ان تمام اقدامات کا مقصد جھوٹے اور گالم گلوچ پر مبنی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں