پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

آئی ایم ایف مذاکراتی مشن 15 مئی کو نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچے گا

بدھ 1 مئی 2024 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا،آئی ایم ایف مذاکراتی مشن پندرہ مئی کو نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچے گا، ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان پہلے تکنیکی سطح کے اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے، نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ا?ئی ایم ایف کی تجویز پرشروع کی گئی تاجردوست سکیم بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے اس سکیم کے تحت اکتیس لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

سنئیرافسران کی اکھاڑ بچھاڑ کے بعد ایف بی ا?ر میں غیرمعمولی صورتحال ہے، ا?ئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایف بی ا?ر کی نئی اور کم تجربہ کار ٹیم ہوگی، ایف بی ا?ر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر ا?ئی ایم ایف کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا، ابتدائی نو ماہ میں پرائمری بجٹ سرپلس کے ہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا اہم ایجنڈہ ہوگا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں