احمد فرہاد بازیابی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹرکمانڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
عدالت کے مسنگ پرسنز کے کیسز لائیو دکھانے کا آرڈر جاری کروں گا، یہ بہت مشکل وقت ہے، ہم سب ایک آدمی کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے کھڑے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
جمعہ 24 مئی 2024 17:10
(جاری ہے)
عدالت نے دریافت کیا کہ سیکریٹری دفاع آئے ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع آج نہیں آئے، ان کا آرڈر نہیں تھا، لیکن وہ آجائیں گے۔
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور آئی ایس آئی کی ورکنگ سمجھائیں، استفسار کیا کہ آئی ایس آئی میں سیکٹر کمانڈر اور ان کے ماتحت کتنے افراد ہوتے ہیں عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب ایجنسیز کہیں چھپ کر نہیں بیٹھیں گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ احمد فرہاد کی بازیابی نا ہونا تو ریاست کی ناکامی ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی اس کو ریاست کی ناکامی نا کہیں، اگر ہم نا پیش کر سکے تو مان لوں گا کہ ریاست ناکام ہو گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ورکنگ کی ٹرانسپیرنسی بہت ضروری ہے، امن و امان کی صورتحال خراب بھی ہوتی ہے، پولیس والے ماریں کھاتے ہیں، وردی بھی پھڑواتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اگر ادارے جوابدہ نا ہوں اور آپ انہیں جوابدہ بھی نا کر سکیں تو کیا ہو گا ایجنسیز کا بھی ایک اسٹرکچر ہو گا، کوئی کسی کو جوابدہ ہو گا، ہم نے سارے سوال سمجھنے اور اس ججمنٹ میں دینے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اب اس آدمی کا ریکور ہونا پیچھے رہ گیا ہے، ہم کچھ چیزیں طے کریں گے، لاپتا افراد کیس میں اب سیکٹر کمانڈر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، پولیس افسر اس کا بیان لے کر ضمنی لکھے گا۔عدالت نے سیکرٹری دفاع کو اگلی سماعت پر طلب کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری دفاع آ کر سمجھائیں کہ آئی ایس آئی ڈیٹا کیسے جمع کرتی ہے، عدالت کو بتایا جائے سیکٹر کمانڈر کے نیچے کتنے لوگ کام کرتے ہیں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے سارے ادارے قوم کو جواب دہ ہیں، دوسرے اداروں کے لوگوں سے پوچھیں تو کبھی معطل ہوئے ہیں، وہ کبھی نہیں ہوئے ہوں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مگر پولیس والا بتائے گا کہ 24، 38 بار معطل ہوا ہوں، اب ہم پورے پاکستان میں لاپتا افراد ہونے والے افراد کیلئے میکانزم بنائیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جج نے قانون دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، بندہ بازیاب کر لینا معاملے کا حل نہیں ہے، اگلی تاریخ میں بتائیں کون سے قانون کے ذریعے ایجنسی ریگولیٹ ہوتی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو پروٹیکٹڈ انفارمیشن ہوتی ہے جج اس کو شیئر نہیں کرتا، ایک مسنگ پرسن کے کیس میں سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کروڑ، کروڑ روپیکو جرمانہ کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کسی عدالت نے دہشت گرد کو ضمانت دی ہو، 10 دن ہو گئے ہیں ، بتا نہیں بچارے کا کیا حال ہو گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالتی معاونین بھی مقرر کیے جائیں گے، وہ صحافیوں میں سے بھی ہوں گے، سابق آئی جیز کو بھی دعوت دوں گا۔حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ صحافیوں کو ملک میں مشکلات کا سامنا ہے، آپ کے ریمارکس کے بعد وزیر قانون نے پریس کانفرنس کی، پیمرا کا نوٹیفیکیشن ہے کہ عدالتی کارروائی نشر نہیں ہو گی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ نوٹی فکیشن میرے لیے نہیں ہے، حامد میر نے بتایا کہ نوٹی فکیشن کے مطابق صرف لائیو اسٹریمنگ کی رپورٹنگ کی جا سکے گی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جو بھی مسنگ پرسن کا کیس اس عدالت میں لگے کا اس کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی، مزید ریمارکس دیے کہ مسنگ پرسن کے کیسز میں لارجر بینچ بننا چاہیے تا کہ معاملہ حل کیا جا سکے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ایس ایس پی آپریشنز کہاں ہیں، ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہو ئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے، ٹیم وہاں پر موجود ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کس ایجنسی کی معاونت حاصل کر رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس آئی بی سے معاونت حاصل کر رہی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی شامل نہیں جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنی عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سینئر صحافی حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے میڈیا سے اعلان جنگ کر دیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس عدالت کی کارروائی کیا میڈیا پر رپورٹ کی جا سکتی ہی جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس کیے کہ میڈیا کو بالکل رپورٹ کرنے کی اجازت ہے، پیمرا کا آرڈر میرے سامنے نہیں، ہم آئندہ اس عدالت کی کارروائی لائیو دکھائیں گے۔جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ اس عدالت کے مسنگ پرسنز کے کیسز لائیو دکھانے کا آرڈر جاری کروں گا، یہ بہت مشکل وقت ہے، ہم سب ایک آدمی کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے کھڑے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ تین سالوں میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ایک ٹیم جو کام کر کے گئی تھی دوسری ٹیم نے اسے ملزم بنا دیا ہے۔جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہم عدالتی معاونین مقرر کریں گے، حامد میر صاحب سے بھی کہیں گے عدالت کی معاونت کریں۔پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے معاملے پر جسٹس محسن اختر کیانی ہم آرڈر جاری کریں گے، ہم سماعت لائیو کریں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگی کمیشن کے رجسٹرار کو بلایا تھا افسوس ناک کارکردگی ہے، وہ ادھر سے مان بھی رہے ہوتے ہیں اور بندہ بھی نہیں چھوڑ رہے ہوتے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کمیشن ان کے ہی رحم و کرم پر ہوتا ہے، جب وہ چھوڑ رہے ہوتے ہیں ادھر سے آرڈر آ جاتا ہے، مزید کہا کہ کیا کوئی مثال ہے کہ کسی انٹیلی جنس افسر کو پراسیکیوٹ کیا گیا ہو نہیں، ایسا نہیں ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ جو استثنیٰ ملا ہوا ہے، نا اسی استثنیٰ کو ہی ختم کرنا ہے، یا تو ایجنسیوں کو قانون سازی کر کے 6، 6 ماہ کا اختیار دے دیں۔اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ نہیں، آئین میں اس کی اجازت نہیں ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ آئین ان باقی چیزوں کی اجازت بھی نہیں دیتا جو ہو رہی ہیں۔عدالت نے ایس پی آپریشنز کو سیکٹر کمانڈر کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر اگلی سماعت میں ذاتی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میرا یہ ماننا ہے سکیٹر کمانڈر ایک ایس ایچ او کے برابر ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
![اینٹی نارکوٹکس فورس کی سیالکوٹ میں کارروائی، دو ملزمان گرفتار ، 3.6 کلو چرس برآمد](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
اینٹی نارکوٹکس فورس کی سیالکوٹ میں کارروائی، دو ملزمان گرفتار ، 3.6 کلو چرس برآمد
![حکومت گرنے کی فکر اس کو ہوتی ہے جس نے حکومت خود بنائی ہو، جاوید لطیف](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
حکومت گرنے کی فکر اس کو ہوتی ہے جس نے حکومت خود بنائی ہو، جاوید لطیف
![سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کا تیسرا اجلاس](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کا تیسرا اجلاس
![ورکرز ویلفیئر فنڈکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرباسط کلیم پراچہ انتقال کرگئے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ورکرز ویلفیئر فنڈکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرباسط کلیم پراچہ انتقال کرگئے
![وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار ..
![بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2021/230x180/pic_27e7b_1630425142.jpg._1)
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
![-سی پیک کے تحت تمام سیاسی جما عتیں ملک کی خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
-سی پیک کے تحت تمام سیاسی جما عتیں ملک کی خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار
![وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات
![عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے ، ارکان قومی اسمبلی کا وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے ، ارکان قومی اسمبلی کا وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران ..
![وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کی ملاقات](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کی ملاقات
![حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر قانون](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر قانون
![جنرل (ر) باجوہ اورنوازشریف کی 2017 کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
جنرل (ر) باجوہ اورنوازشریف کی 2017 کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے
-
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
-
محکمہ موسمیات کی لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب بھر میں خسرہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
-
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
-
مذاکرات پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنے ہیں
-
وفاقی وزیرمحسن نقوی سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں‘ سیاسی جماعتیں اپنی انا کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. بلاول بھٹو
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ ختم
-
کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ