تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں، یاسر حسین

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:15

تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں، یاسر حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکار یاسر حسین نے کہا کہ وہ تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے حو الے سے سوشل میڈیا پر کی گئی تنقید ان کے لئے بے معنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں بہتر جانتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں پر بھروسہ بہت جلدی کرتے ہیں اور اصل زندگی میں بہت سست الوجود انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں ان کی پہلی ترجیح سوئمنگ ہوتی ہے کیونکہ وہ سوئمنگ کے بہت شوقین ہیں۔یاسر حسین اپنی منگیتر اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ ڈرامہ ’’جھوٹی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو نجی ٹی وی پر جلد آن آئیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں