ماڈل مشک کلیم نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کاکارڈ شیئر کردیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 11:30

ماڈل مشک کلیم نے  انسٹاگرام پر اپنی شادی کاکارڈ شیئر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) معروف ماڈل مشک کلیم نےانسٹاگرام پر اپنی شادی کاکارڈ شیئر کردیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشک کلیم نے  اپنی شادی کا کارڈشیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اگلے ماہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جار ہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ   ان کے نکاح کی تقریب 15 دسمبر، رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ  مشک کلیم  نے  2009  سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا ۔انہوں نے 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل سمیت  متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں