آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10 اگست کوشروع ہوگی

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10 اگست سیلیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اورچمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ابھی سے کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں