اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںقومی خواتین ٹیم کے چنائو کے سلسلہ کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 20 جولائی ..

قومی خواتین ٹیم کے چنائو کے سلسلہ کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 20 جولائی سے شروع ہوںگے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خو اتین ٹیم کے چنائو کے سلسلہ کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 20 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوںگی.۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سی8 ستمبر تک سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(خبر جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا ، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ سکتی ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، محمد ریاض، محمد رضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 22 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں