اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 16 جنوری 2019 12:24

اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے اکبر فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں روور کلب، اکبر کلب، مہران کلب، ہما کلب، سی ڈی اے کلب، راوی کلب، ایور گرین کلب اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کا اجلاس 20 جنوری کو سہ پہر تین بجے، آئی ایف اے آفس، آئی ایٹ اسلام آباد میں ہوگا جس میں لیگ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں