باکسر محمد وسیم 19دسمبر کے مقابلے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف

منگل 1 دسمبر 2020 11:27

باکسر محمد وسیم 19دسمبر کے مقابلے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل فائٹ کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ فالکن کے نام سے مشہور نامور پاکستانی باکسر محمد وسیم رواں سال 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں میکسیکو کے باکسر کے مدمقابل آئیں گے۔

(جاری ہے)

محمد وسیم اس فائٹ کو جیت کر اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

محمد وسیم 19دسمبر کو لاہور میں ہونے والی فائٹ میں مکسیکن حریف میگیوئل ہریرا سے مقابلہ کریں گے جس کے لئے وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان خصوصی ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔ باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ بیلٹ کے لئے باوٹ کرینگے جسے جیت کر وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے اہل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں