قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے گلگت بلتستان مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز آئندہ ماہ جنوری میں ہونگے

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:41

قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے گلگت بلتستان مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز آئندہ ماہ جنوری میں ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے گلگت بلتستان مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز آئندہ ماہ جنوری میں گلگت میں ہونگے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے بتایاکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 23 سے 27 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے لئے گلگت بلتستان کی مرد اور خواتین کی مضبوط ٹیمیں بنائی جائیں گی، اور کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔

نثار احمد کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ایک ماہ کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں