13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے کل دو میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:33

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے کل دو میچز کھیلے جائیں گے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے کل جمعرات کو مزید دو میچز میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کے آرایل کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، لیگ کے کوآرڈینیٹرتیمور کیانی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں