راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 15 اکتوبر 2018 20:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار 08، میر خانی اور دروش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات مِٹھی، پڈعیدن اور کراچی 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں