جیکب آباد کی سندھ بینک میں کیش ختم ،بلدیہ ملازمین کو تنخواہ جاری نہ ہوئی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:57

جیکب آباد کی سندھ بینک میں کیش ختم ،بلدیہ ملازمین کو تنخواہ جاری نہ ہوئی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جیکب آباد کی سندھ بینک میں کیش ختم ،بلدیہ ملازمین کو تنخواہ جاری نہ ہوئی ،ملازمین کا بینک مینیجر کے خلاف کوئٹہ روڈ پر دہرنا سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سندھ بینک کی جانب سے کیش نہ ہونے پر بلدیہ ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا جس پر بلدیہ ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر سندھ بینک کے مینیجر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ روڈ پر دہرنا دیکر سخت نعریبازی کی اور بلدیہ کے ٹریکٹر لاکر بینک کے سامنے کھڑے کرکے روڈ بلا کک کر دیاجس کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگے گئیںپاندھی خان، اسحاق گھنیو ،سمیع پٹھان نے کہا کہ دہ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی سخت پریشان ہیں اب بینک عملہ کہہ رہا ہے کیس نہیںیہ کونسا طریقہ ہے بینک میں جب ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے کیش نہیں ہے تو پھر بینک بند کردی جائے یہ سراسر زیادتی ہے تنخواہ جلد جاری کی جائے بینک عملے کی یقین دہانی پر بلدیہ ملازمین نے احتجاج ختم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں