افغانستان اور پاکستان ایک میز پر بیٹھ کر مسائل حل کریں جو دونوں ممالک کے حال اور مستقبل کے لیے بہی بہتر ہوگا، مولانافضل الرحمن

پیر 20 نومبر 2023 21:48

افغانستان اور پاکستان ایک میز پر بیٹھ کر مسائل حل کریں جو دونوں ممالک کے حال اور مستقبل کے لیے بہی بہتر ہوگا، مولانافضل الرحمن
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب،افغانستان اور پاکستان بیٹھ کر مسائل حل کریں دونوں ممالک کے حال اور مستقبل کیلئے مفید ہے۔آنے والیجمعہ کو پورے پاکستان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں:مولانا فضل الرحمن تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کو مرکزی مجلس عمومی پاکستان نے آئندہ پانچ سالوں کیلئے امیر اور جنرل سیکریٹری منتخب کردیا ایسا اعلانیہ جے یو آئی کے پے کے کے مفتی محمود مرکز میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان ایک میز پر بیٹھ کر مسائل حل کریں جو دونوں ممالک کے حال اور مستقبل کے لیے بہی بہتر ہوگا،مزید کہا عام انتخابات کے لئے ہر وقت تیار ہے ،مزید کہا کہ کے پی کے۔بلوچستان کے ساتھ سندھ اور پنجاب میں جے یوآئی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کے ساتھ ہر مشکل گہڑی میں ساتھ ہے،مزید کہا پوری دنیا کی عوام صیہونی قوتوں کی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں اور اعلان کیا کہ آنے والے جمع 24 نومبر کو پورے ملک میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے نکالے جائیں گے۔

ادہر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ضلعی فنانس سیکریٹری حاجی محمد عباس بنگلانی,تعلقہ جیکب آباد کے امیر مولانا عبد الجبار رند،نور خان،بقا محمد چھجن،جے ٹی آئی کے صدر تاج محمود امروٹی،گورنمینٹ ڈگری کالج جیکب کے صدر امیر معاویہ بنگلانی اور دیگر نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ جیسے خداپرست، انسان دوست اور بغیر کسی مذہب اور نسل کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور ملک میں اسلام کے انصاف کے نظام کو نافذ کرکے ملک کو خوشحال اور عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب ہونگے۔جے یو آئی رہنماؤں نے خدا پرستی انسان دوستی اور معاشی انصاف کے کے لیے جدوجھد جاری رکہنے کا عزم کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں