جیکب آباد، فیضان مدینہ میں 110افراد اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں

ہفتہ 17 جون 2017 21:00

جیکب آباد، فیضان مدینہ میں 110افراد اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء)فیضان مدینہ میں 110افراد اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فیضان مدینہ میں رمضان کے آخری عشرے میں مختلف علاقوں سے 110اسلامی بھائی اعتکاف کی سنت ادا کررہے ہیں یہ بات سید پیر شاہ نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ فیضان مدینہ میں اعتکاف کرنے والوں کو دین اسلام کے احکامات بتانے کے ساتھ سکھائے بھی جاتے ہیں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں