جیکب آباد، غیر ملکی باشندوں کوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کااحتجاجی مظاہرہ و علامتی بھوک ہڑتال

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) غیر ملکی باشندوں کوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کااحتجاجی مظاہرہ و علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق سندھ ایکشن کمیٹی کی مرکزی کال پر جیکب آباد میں غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ایس یو پی کے کامریڈ جمال جوش برڑو،سندھ ترقی پسند پارٹی کے عبدالرزاق لاشاری ،کیو اے ٹی اعجاز کرانی،سید پیر شاہ،چاکر جونیجو،رزاق لغاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کرپریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی مظاہرین نے سخت نعریبازی کی سندھ میں افغانی ،برمی ،بنگا لی بہاری اور دیگر کو آباد کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کے خلاف سندھ کی عوام سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں