باہو کھوسو جیکب آباد روڈ کی خستہ حالی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز

پیر 5 مارچ 2018 18:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) باہو کھوسو جیکب آباد روڈ کی خستہ حالی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز,تفصیلات کے مطابق باہو کھوسو تاجیکب آباد روڈ کی مسلسل خستہ حالی اور ٹھیکیدار کی جانب سے گزشتہ تین برس سے سڑک پر پتھر پھینک کر راہ فرار اختیار کرنے کے خلاف گزشتہ روز قومی عوامی تحریک ،جمعیت علمائے اسلام اور سنی تحریک کی جانب سے باہو کھوسو تا جیکب آباد لانگ مارچ کاآغاز کردیاگیاہے ، لانگ مارچ کے شرکاء چار یوم میں 50 کلو میٹر کا مفاصلہ طے کرکے 8 مارچ کو جیکب آباد میں ڈی سی آفیس کے سامنے دھرنا دینگے ، صحافیوں سے بات چیت کے دوران شکیل کنرانی ،منظور احمد طوفانی ،یاسین تبسم اور دیگر نے بتایا کہ ساڑھے پندرہ کروڑ روپے کی بجٹ سے منظور شدہ گڑھی حسن باہو کھوسو روڈ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ،انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شفقت شاہ نامی ٹھیکیدار سڑک پر پتھر پھینک کر فرار ہوگیا ہے ،سیاسی سرپرستی حاصل ہونے کے باعث عملداراس ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں،رہنمائوں نے بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء 8 مارچ کو ڈی سی آفیس کے سامنے دھرنا دینگے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں