جے یوآئی عوام میں بیداری مہم شروع کرے گی اورمحرم الحرام کے بعد پورے ملک میں کنونشنز منعقد کیے جائیں گے ،علامہ راشد محمود سومرو

پہلے محرم الحرام پر پورے ملک میں رکنیت سازی کا آغاز کیاجائے گا،دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کیاجائے گی

ہفتہ 8 ستمبر 2018 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یوآئی عوام میں بیداری مہم شروع کرے گی اورمحرم الحرام کے بعد پورے ملک میں کنونشنز منعقد کیے جائیں گے ،پہلے محرم الحرام پر پورے ملک میں رکنیت سازی کا آغاز کیاجائے گا،دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کیاجائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلامپاکستان کے مرکزی ناطم انتخاب علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ جے یوآئی پورے ملک کی عوام میں بیدار ی مہم شروع کرے گی اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کنونشن،سیمینار اورجلسے منعقد کیے جائیں گے ،دینی مدارس کیخلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے جے یوآئی ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ملک کے تعلیمی اداروں پرطبقاتی موجود ہے دینی مدارس میں کوئی بھی طبقاتی نظام نہیں ہے دینی ادارا بہترین این جی اوزکاکردار اداکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دینی اداروں کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کی جائے گی اگرمدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کی گئی تو سخت مزاحمت کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ مغربی قوتوں نے لڑایااور تقسیم کیاہے کی پالیسی تحت عمل کررہی ہیں اس لیے ہمارا ملک سامراجی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور معاشی تباہی پیدا کی گئی ہے ،انہون نے مزید کہاکہ ملک کے آئین میں اقلیت کے حقوق ہیں پرقادیانی جو خودکو ملک کے آئین کے تحت اقلیت سمجھ رہیں ہیں ان کو قانون کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے ،انہو ں نے کہاکہ پورے ملک میں پہلے محرم الحرام سے رکنیت سازی شروع کی جارہی ہے چاروں صوبوں کے ناظم انتخابات اورمرکزی معاون ناظم انتخاب کاپہلہ اجلاس یکم محرم الحرام کو اسلام آباد میں ہورہاہے جس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں