روحانی طلبہ جماعت سند ھ کے عہدیداروں کا جیکب آبادکا تنظیمی دورہ

پیر 22 اکتوبر 2018 17:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) روحانی طلبہ جماعت سند ھ کے عہدیداروں کا جیکب آبادکا تنظیمی دورہ تفصیلات کے مطابق روحانی طلبہ جماعت سندھ کے صدر ڈاکٹر نعمت اللہ طاہری ،فہیم اختر ،عظمت اللہ اورجہانگیر طاہری تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچے اس موقع پر اجلاس منعقد کیاگیا جس کی صدارت آفس غلام قادرنے کی صوبائی صدر ڈاکٹر نعمت اللہ نے کہاکہ نوجوان اپنی اصلاح کریں اور اخلاق بہتر کریں نفرتیں ختم کرکے محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے بتایاکہ 11نومبرکو روحانی طلبہ جماعت کاصوبائی کنونشن ہوگا جس میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ضلعی عہدیداروں کو انعامات دیے جائیں گے اجلاس میں محمد آصف طاہری ،محمد عارف ،محمد طاہر ،حفیظ اللہ ،عمران علی اوردیگرنے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں