معصوم بچی سے اجتماعی ذیادتی کیس میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او کوشوکاز نوٹس جاری کردیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) معصوم بچی سے اجتماعی ذیادتی کیس میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود کامورا لائن محلہ میں اجتماعی ذیادتی کا شکار معصوم بچی 13سالہ ارم ابڑو کے کیس کی سماعت فرسٹ سول جج امتیاز حسین لاکھیر کی عدالت میں ہوئی جس میں جیل سے کامران پٹھان اور اسپتال وارڈ سے ظفر سرھیو عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او فدا شیخ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس کے بعد کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سول لائن تھانہ کی حدود کامورا لائن میں 13سالہ بچی ارم ابڑو کو مبینہ اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا مقدمہ کامران پٹھان اور ظفر سرھیو کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں