جیکب آباد: بلدیہ کے ملازمین کو بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ نہ ملی عید کے کپڑوں سے بھی محروم ،مایوسی کا شکار

جمعہ 31 جولائی 2020 18:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) جیکب آباد بلدیہ کے ملازمین کو بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ نہ ملی عید کے کپڑوں سے بھی محروم ،مایوسی کا شکار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے ملازمین کو بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ نہیں ملی ہے جو کہ جولائی میں ملنا تھا بلدیہ ملازمین نے شکایت کرتے Kہوئے بتایا کہ ہر سال بلدیہ کی جانب سے ملازمین کو عید کے جوڑے اور سلائی کے پیسے بھی دیئے جاتے تھے لیکن اس بار اس بھی محروم کیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے بلدیہ چیئر مین اسکا نوٹیس لیں دوسری جانب اس سلسلے میں فیس میونسپل افسر نصر اللہ سرکی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی حصہ تین کروڑ 12لاکھ ملا ہے دس فیصد بڑھا کر سندھ حکومت نے نہیں دیا اس وجہ سے ایسا ہوا ہے ،بلدیہ ملازمین کو عید کے جوڑے اور سلائی بھی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں