جیکب آباد، سینئر صحافی غوث بخش لاشاری پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور شہری تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جیکب آبادکے سینئر صحافی غوث بخش لاشاری پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور شہری تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود پوسٹ آفیس گلی میں دوران کوریج سینئر صحافی غوث بخش لاشاری اور ان کے کیمرہ مین پر حملہ کرنے اور موبائل توڑنے کے واقعے کے خلاف صحافیوں اور شہری تنظیموں کی جانب سے سٹی پولیس کے خلاف ایک احتجاجی جلوس اسد مغل، اعجاز میمن، صدیق ٹالانی، دوست محمد لاشاری، رمضان ابڑو، زبیر ابڑو، مزدور شہری اتحاد کے صدر حاجی غلام نبی رند اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور صحافی پر حملے اور سٹی پولیس کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی غوث بخش لاشاری پر دوران کوریج حملہ انتہائی افسوسناک ہے جبکہ سٹی تھانہ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنا قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں