اوستہ محمد‘گندم خریداری مرکز قائم نہ ہونے کی وجہ سے زمیندارکاشتکار سرپا احتجاج

بدھ 18 مئی 2016 15:19

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) گندم خریداری مرکز قائم نہ ہونے کی وجہ سے زمیندارکاشتکار سرپا احتجاج لاکھوں ٹن گندم زمیندار سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور حکومت بلوچستان محکمہ خوراک فوری طور گندم خریدار سنٹر قائم کریں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مقامی زمیندار خان محمد جتک عبدالرشید چلگری اشرف بروہی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا کہ ہر سال بلوچستان محکمہ خوراک کی عدم توجہ کی وجہ سے زمیندار رل گئے ہم سستے داموں گندم فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے زرعی اخرجات بھی پورے نہیں ہورہے زمیندار قرضے تلے دب چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں جعفرآباد کے کاشتکاروں کو کرڑوں کا نقصان ہورہا ہے ہم سیکریڑی خوراک وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ گندم خریدار مرکز قائم کریں دیگر صورت میں پورے ڈویژن میں بھر پور احتجاج کریں گے-

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں