سیاہ کاری کے نام پر مرد اور خاتون قتل

بدھ 1 مئی 2024 22:20

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) گوٹھ یاسین آباد میں ملزم غلام فریدماچھی نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماة زرینہ اور اس کے آشنا رجب علی کھو کھر کو قتل کر دیا ایس ایچ او گنداخہ رحمت علی قمبرانی پولیس کے بھاری نفری جائے وقع پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اوستا محمد سیول اسپتال لائے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اپنے اپنے لوحقین کے حوالے کیا گیا جوں ہی نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دیا ہے ایس ایچ او کے مطابق قاتل کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں