پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا،،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جو وائٹل کی بطور اعزازی مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں پاکستان کسٹمز کے (ڈی ڈی جی) (این این ڈی ای) اور سی او او/ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ ایکس رے اسکریننگ کمپیوٹربیسڈٹریننگ (سی بی ٹی) آڈیٹر کورس میں ایویشن سیکیورٹی ریگولیٹری افسران اور انسپکٹرز نے بھی شرکت کی ،پاکستان کسٹمز ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندوں کی بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی،(یو کی-ڈی ایف ٹی) نے ایکس رے اسکریننگ سرٹیفیکیشن آڈیٹرز کے لیے ضروری آلات اور تربیت فراہم کی، جدید ترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ سے شرکاء کی اسکریننگ کی صلاحیتوں اور ہوابازی میں سیفٹی سٹینڈرڈز کا معیار بلند ہوگا ، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ مشترکہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر، ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی PCAA نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں