اوستہ محمد پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں

بدھ 1 مئی 2024 22:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد اور 15 مددگار کی کامیاب کارروائیاں روپوش ملزمان گرفتار جبکہ پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد نے 02 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیںانسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر عبدالرؤف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد نے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں روپوش ملزم جمشید ولد میرگل قوم دشتی ساکن گوٹھ علی اکبر جمالی ڈمب شاخ کو گرفتارکیا ہے۔

سب انسپکٹر ظہیر عباس جمالی انچارج 15 مددگار اوستہ محمد نے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں روپوش ملزم بزدار ولد گلزار قوم دشتی ساکن گوٹھ علی اکبر جمالی ڈمب شاخ کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر منظور احمد جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد گزشتہ شب روٹین گشت پر تھے کہ سامنے سے دو موٹر سائیکلوں پر تین اشخاص سوار آرہے تھے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکلیں موڑ کر رات کی تاریکی کی فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ موٹرسائیکلوں میں ایک موٹرسائیکل ڈکیتی شدہ ہے۔ جبکہ دوسرے موٹرسائیکل کو شبتہ السرقت جان کر قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں