چادرچاردیواری کے تقدس کو بحال رکھا جائے گا ، ڈی پی او

پیر 29 اپریل 2024 21:26

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او محمد انور نے کہا ہے کہ ہرشہری کی چادر چار دیواری کی تقدس کو ہر حال میں بحال رکھا جائے گا پولیس سے تعاون شہریوں کاانتہائی نا گزیر ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے ملاقات کرنے والے صحافیوں اور علاقائی معتبرین کے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہے جہاں بھی جائوں گا ڈی پی او ہی لگوں گا لیکن اپنے ہوتے ہوئے انشاء اللہ نا انصافی نہ ہونے دونگا اوستہ محمد میں حالات بگڑے ہوئے ہیں لیکن انشاء اللہ ان پر قابو کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروکار الانے کے لیے کوشش کروں گا چوکیوں پر نفری کی کمی بھی ہے چوکیوں پراچانک چھاپے ماروں گا غفلت برتنے والے کو بھی سزائیں دونگا میڈیا کا بھی تعاون رہے اور وہ ہمیں مدد کریں میں صورت حال کا جائزہ لے رہا ہوں ہر زاویے سے امن امان کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں