اوستہ محمد،پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے 17نکاتی ایجنڈے کے منظوری کے لئے مظاہرہ ، ریلی

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:29

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء)پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے اپنے 17نکاتی ایجنڈے کے منظوری کے لئے محکمہ صحت کے اور صوبائی حکو مت کے خلاف سیول اسپتال میں مظاہرہ کیا اور ریلی نکا لی جس کی قیا دت صوبائی چیرمین منصب علی خان سومرا نے کیا ، ریلی کے بعد ایک جلسہ منعقد کیا جن سے منصب علی سومروا، محمد قاسم جمالی،ریاض گولہ ،قلندر بخش کھوسہ، شعیب خان ، عبدالجبار اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے ہمارے مطالبات مان کر پھر مخر گئے پھر ان کو وزارت کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جو 17نکاتی ایجنڈے ہیں ان کو اگر نہیں مانا گیا تو صوبائی قائدین کے حکم پر ہم کوئٹہ دسمبر میں لانگ مارچ کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ وہ ہمارے حقوق دیں یہ صوبائی گورنمنٹ کے انڈر ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر حالات احتجاج کی جانب لے جا رہے ہیں،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ جائز مطالبات ہیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں